صدائے اُمید اسلامی فکری مرکز
صدائے اُمید اسلامی فکری مرکز

صدائے اُمید اسلامی فکری مرکز

*ہفتگی برنامہ صدائے امید*

*تلاوت کلام مجید* بردار لیاقت حسین *تلاوت دعائے ندبہ* بردار بشارت حسین بیان تفسیر آیت قرآن سورہ ذاریات آیت نمبر 56 *وَ مَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَ الۡاِنۡسَ اِلَّا لِیَعۡبُدُوۡنِ* برادر تنویر عباس برادر غلام علی برادر زین رضا برادر تابعدار حسین *خطابت* برادر کاشف حسین

*رمضان المبارک کے پانچویں دن کی دعا* 

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِینَ وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ عِبادِکَ الصَّالِحِینَ الْقانِتِینَ وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ أَوْ لِیائِکَ الْمُقَرَّبِینَ بِرَأْفَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

اے معبود! آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے اپنی محبت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

چوتھے دن کی دعا:


اَللّٰھُمَّ قَوِّنِی فِیہِ عَلَی إقامَۃِ ٲَمْرِکَ وَٲَذِقْنِی فِیہِ حَلاوَۃَ ذِکْرِکَ وَٲَوْزِعْنِی فِیہِ لاَدائِ شُکْرِکَ بِکَرَمِکَ وَاحْفَظْنِی فِیہِ بِحِفْظِکَ وَسَتْرِکَ یَا ٲَبْصَرَ النَّاظِرِینَ

اے معبود! آج کے دن مجھے قوت دے کہ تیرے حکم کی تعمیل کروں اس میں مجھے اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ عطا کرآج کے دن اپنے کرم سے مجھے اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق دے مجھے اپنی نگہداری اور پردہ پوشی کی حفاظت میں رکھ اے دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والے

ماہ مبارک رمضان کے تیسرے دن کی دعا

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ الذِّھْنَ وَالتَّنْبِیہَ، وَباعِدْنِی فِیہِ مِنَ السَّفاھَةِ وَالتَّمْوِیہِ، وَاجْعَلْ لِی نَصِیباً مِنْ کُلِّ خَیْرٍ تُنْزِلُ فِیہِ، بِجُودِکَ یَا أَجْوَدَ الْاَجْوَدِین

 اے معبود! آج کے دن مجھے ہوش اور آگاہی عطا فرما مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بے راہ روی سے بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے جو آج تیری عطاؤں سے نازل ہو اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔

Sماہ مبارک رمضان کے پہلے دن کی دعا

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ صِیامَ الصَّائِمِینَ وَقِیامِی فِیہِ قِیامَ الْقائِمِینَ وَنَبِّھْنِی فِیہِ عَنْ نَوْمَةِ الْغافِلِینَ، وَھَبْ لِی جُرْمِی فِیہِ یَا إِلہَ الْعالَمِینَ، وَاعْفُ عَنِّی یَا عافِیاً عَنِ الْمُجْرِمِینَ



اے معبود! میرا آج کا روزہ حقیقی روزے داروں جیسا قرار دے میری عبادت کوسچے عبادت گزاروں جیسی قرار دے آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کردے اور آج میرے گناہ بخش دے اے جہانوں کے پالنے والے اورمجھ سے درگزر کر اے گناہگاروں سے درگزر کرنے والے